i پاکستان

سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ہارون جہانگیر انتقال کر گئےتازترین

May 15, 2026

سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ہارون جہانگیر انتقال کر گئے ۔ طبی اور سرکاری حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر ہارون جہانگیر ایک تجربہ کار اور ذمہ دار افسر تھے جنہوں نے محکمہ صحت میں اپنی خدمات کے دوران اہم کردار ادا کیا اور صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے متعدد اقدامات کیے۔ اہلخانہ کے مطابق ڈاکٹر ہارون جہانگیر کی نماز جنازہ اسرار مسجد ماڈل ٹائون میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں عزیز و اقارب، دوست احباب، سرکاری افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر ہارون جہانگیر کی وفات سے محکمہ صحت ایک مخلص اور قابل افسر سے محروم ہو گیا ہے، ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جبکہ ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک نہایت خوش اخلاق اور محنتی شخصیت کے مالک تھے، مختلف سماجی و طبی حلقوں کی جانب سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی