سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا صدر مملکت کو لکھا گیا استعفیٰ سامنے آگیا ، جس میں گورنر سندھ کے طور پر خدمات انجام دینے کو اپنے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا۔تفصیل کے مطابق سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا، ان کا صدرِ مملکت کے نام لکھا گیا باضابطہ استعفی سامنے آگیا۔ذرائع نے بتایا کہ کامران ٹیسوری نے عہدے سے استعفی دوپہر میں ہی ارسال کر دیا تھا۔اپنے استعفی میں کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ کے طور پر خدمات انجام دینے کو اپنے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا۔انہوں نے گورنر ہاس میں اپنے دورِ اقتدار کے دوران شروع کیے گئے فلاحی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں 50 ہزار بچوں کو آئی ٹی کی تعلیم فراہم کی گئی، جو کہ ایک اہم سنگ میل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مستحق خاندانوں میں راشن، موٹر سائیکلیں اور لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے، گورنر ہائوس کے دروازے عام عوامکیلئے کھولے گئے تاکہ عام آدمی کی رسائی ممکن ہو سکے۔انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ ان کے دور میں شروع کیے گئے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے۔کامران ٹیسوری نے اپنے پیغام کے آخر میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی دعاں کا اعادہ کرتے ہوئے "پاکستان زندہ باد کے نعرے پر اپنے استعفی کا اختتام کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی