سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے 50 ہزار طلبہ بے فکر رہیں، پروگرام بحال کر رہا ہوں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ گورنر نہال ہاشمی سے کہہ دیا ہے، میری ٹیم آ کر آئی ٹی پروگرام جاری کر دے گی۔ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر ہائوس کراچی ہی میں پھر سے آئی ٹی کلاسز ہوں گی۔ا انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی طلبہ کو تعلیم مکمل کرنے کا سرٹیفیکیٹ ملنے تک میں ان بچوں کے ساتھ ہوں۔ کامران ٹیسوری نے بتایا ہے کہ میری والدہ انتہائی علیل ہیں، وطن واپس آ کر ان کی خدمت اور تیمار داری میں مصروف رہنے کی وجہ سے پروگرام بحال کرنے میں تاخیر ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی