i پاکستان

سعودی قیادت کی ہدایت پر پاکستان کے باہم جڑے ہوئے بچے آپریشن کیلئے ریاض پہنچ گئےتازترین

February 24, 2026

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر پاکستان کے باہم جڑے ہوئے بچے سفیان اور یوسف اپنے خاندان کے ہمراہ ریاض پہنچ گئے۔ائیر پورٹ پہنچنے پر جڑواں بچوں کو فوری طور پر کنگ عبداللہ اسپیشلسٹ چلڈرن اسپتال میں معائنہ اور علیحدگی کی سرجری کے امکان کا جائزہ لینے کیلئے منتقل کر دیا گیا۔شاہی عدالت کے مشیر شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے سپروائزر اور جڑواں بچوں کیلئے سعودی پروگرام کی میڈیکل اینڈ سرجیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے اس انسان دوست اقدام کے لیے قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پیچیدہ حالات سے دوچار دنیا بھر کے بچوں کی دیکھ بھال کا مشن جاری رکھا۔اس سے قبل ریاض میں جڑواں پاکستانی بچیوں یارا اور لارا کی کامیاب علیحدگی کی سرجری کی گئی تھی۔ تنزانیہ،فلپائن،اور کئی ممالک کے 65 سے زیادہ بچیوں کی کامیاب سرجری بھی ہوچکی ہے۔ان سرجریز کے تمام اخراجات خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان برداشت کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی