نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو ان کے شناختی دستاویزات کی فراہمی کے لئے خصوصی سہولت فراہم کر دی۔ جاری بیان کے مطابق نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم کے ہمراہ ظہران شہر کا 27 اور 28 فروری کو دور ے پر ہے ، جہاں تمیمی نیو کیمپ، ظھران ایسٹرن پرائو نس میں قائم کیا گیا ہے۔اس کیمپ پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کو اپنی نئی شناختی دستاویزات، تبدیلی یا تجدید کی تمام تر کارروائی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔جن پاکستانی شہریوں کو شناختی دستاویزات درکار ہیں، وہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے دوپہر ایک بجے تک مذکورہ کیمپ پہنچ کر نادرا ٹیم سے رابطہ کریں۔اس کیمپ میں نیا اسمارٹ نائیکوپ، اسمارٹ نائیکوپ ری پرنٹ، نائیکوپ یا اسمارٹ نائیکوپ کی تجدید، ڈی یو پی کلیئرنس، نائیکوپ یا اسمارٹ نائیکوپ میں تبدیلی، ایف آر سی اور نائیکوپ یا اسمارٹ نائیکوپ کی منسوخی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی