i پاکستان

سعودی عرب میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 پاکستانی جاں بحقتازترین

July 16, 2026

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے منفوحہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے پانچ پاکستانی جاں بحق ہو گئے ۔ اطلاعات کے مطابق جاں بحق پانچوں پاکستانیوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے ہے، جاں بحق افراد میں محمد سعید، عابد حسین، عبدالرحمان، محمد سفیر اور محمد رستم شامل ہیں۔ دوسری جانب سفارت خانہ پاکستان، ریاض نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سفارت خانے کے حکام سعودی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مرحومین کی میتوں کی سعودی عرب میں تدفین یا انہیں پاکستان بھجوانے کے حوالے سے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ یہ المناک واقعہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی برادری کے لیے انتہائی افسوسناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی