اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، فریقین کو علاقائی سلامتی کا خیال رکھنا چاہیے۔ روس، یوکرین جنگ کے 4 سال مکمل ہونے پر سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان تنازع کے حل کیلئے مذاکرات پر زور دیتا آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 2022 میں بھی روس اور یوکرین کے مذاکرات کی تائید کی، اب بھی چاہتے ہیں دونوں ممالک تنازع کے حل کیلئے دوبارہ بات چیت شروع کریں، فریقین کی علاقائی سلامتی کو مدنظر رکھ کر اقوام متحدہ کا چارٹر استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن بامعنی مذاکرات سے ہی آسکتا ہے، امید ہے فریقین سفارتکاری سے مسئلے کا پرامن حل نکالیں گے۔دوسری جانب یوکرین کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پیرس کے ایفل ٹاور پر یوکرین کے جھنڈے کے رنگوں کی لائٹس روشن کی گئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی