پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں جمعرات کو بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 4 پیسے کم ہو گئی جس کے بعد امریکی کرنسی کا بھائو 277 روپے ، 60 پیسے پر آ گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے کی کمی کے بعد 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 4 پیسے بڑھ کر 279 روپے 88 پیسے ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 15 ماہ کے دوران روپے کی قدر میں نمایاں بہتری ہوئی ہے اور ایک امریکی ڈالر جو جون 2023میں 333 روپے کا مل رہا تھا اب 278 روپے کا ہو گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی