i پاکستان

روئی کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران 400 روپے فی من اضافہتازترین

July 13, 2026

روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کی قیمتوں میں 400 روپے فی من اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پنجاب میں روئی کی قیمتیں 18 ہزار 200 روپے جبکہ سندھ میں 17 ہزار 700 روپے فی من تک پہنچ گئی ہیں۔ دوسری جانب کاٹن زونز میں درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے سے کپاس کی فصل مشکلات کا شکار ہو گئی۔ محکمہ زراعت نے کاشت کاروں کو آبپاشی کا دورانیہ کم رکھنے اور ہلکا پانی لگانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی