i پاکستان

رواں سال مون سون میں معمول سے 51 فیصد زائد بارش ریکارڈتازترین

October 01, 2024

رواں سال مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے 51 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔محکمہ موسمیات نے سال 2024 میں یکم جولائی سے 30 ستمبر کے دوران ملک میں ہونے والی مون سون بارشوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں معمول سے 111 فیصد زیادہ، سندھ میں معمول سے 108 فیصد زیادہ، پنجاب میں معمول سے 48 فیصد زیادہ اور گلگت بلتستان میں معمول سے 2 فیصد زائد بارشیں ہوئی ہیں۔محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار میں مزید کہا گیا ہے کہ کشمیر میں معمول سے 21 فیصد کم اور خیبر پختونخواہ میں معمول سے 5 فیصد کم بارشیں ہوئی ہیں تاہم اوسطا ملک بھر میں مون سون سیزن کے دوران معمول سے 51 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی