رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ او سی اے سی، اوگرا، پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق پہلے نو ماہ میں ایک کروڑ 32 لاکھ 77 ہزار 646 میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو 6 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایک کروڑ 24 لاکھ 92 ہزار 312 میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں 13 لاکھ 37 ہزار 760 میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو فروری کے 13 لاکھ 32 ہزار 926 میٹرک ٹن کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی