i پاکستان

ٹرمپ کا ایران پر مزید حملوں کا اعلان، اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمیتازترین

April 02, 2026

امریکی صدر ٹرمپ کے ایران پر حملے بڑھانے کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی کا رجحان ہے۔جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے اور ابتدا میں ہی 100 انڈیکس 3763 پوائنٹس کم ہوکر 151748 پر چلا گیا۔کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مزید منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس 4088 پوائنٹس کم ہوکر 151423 پر چلا گیا۔پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 2.63 فیصد کم ہوا ہے۔واضح رہیکہ گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ کے ایران جنگ سے جلد نکلنے کے بیان کے بعد مارکیٹ میں بڑی تیزی دیکھی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی