i پاکستان

رمضان المبارک کے آغاز پر برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ،انڈوں کی قیمت مستحکمتازترین

February 19, 2026

رمضان المبارک کے آغاز پر پولٹری فارمز نے صرف دو دنوں میں برائلر گوشت کی قیمت میں 36 روپے فی کلو اضافہ کر دیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 497 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جس کے باعث خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، دوسری جانب رمضان بازاروں میں چکن گوشت 14 روپے فی کلو کم نرخ پر دستیاب ہے تاکہ شہریوں کو کچھ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ سرکاری طور پر زندہ برائلر کا فارم ریٹ 315 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے

جبکہ تھوک قیمت 329 روپے اور پرچون ریٹ 344 روپے فی کلو طے کیا گیا ہے تاہم مختلف علاقوں میں ان نرخوں سے زائد قیمت وصول کیے جانے کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ ادھر انڈوں کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا ہے اور فارمی انڈے 236 روپے فی درجن کی سطح پر برقرار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے نے گھریلو بجٹ متاثر کر دیا ہے، جبکہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی