بلوچستان میں ریلوے ٹریک کی مرمت کے باعث منگل کو ٹرین سروس معطل کردی گئی ۔پاکستان ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس روانہ نہیں ہو ئی ۔کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد تک محدود کر دیا گیا ۔دوسری جانب بولان میل اور چمن پسنجر میل پہلے ہی معطل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی