i پاکستان

رحیم یارخان ، ذہنی معذور لڑکی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق،سینٹری سپروائزر کیخلاف مقدمہ درجتازترین

July 27, 2026

رحیم یارخان کے علاقے اسلم ٹائو ن میں 18 برس کی ذہنی معذور لڑکی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔لڑکی کی لاش مین ہول سے نکال کر ورثا کے حوالے کردی گئی ہے جبکہ اہل محلہ کا کہناہے کہ 4 روز سے میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر کو شکایات کررہے ہیں لیکن کوئی نہیں سن رہا۔اسسٹنٹ کمشنرصادق آباد کا کہناہے کہ سینٹری سپروائزر کیخلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی