رحیم یارخان میں نوبیاہتا دلہن طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئی۔پولیس کے مطابق دلہن دلہے کے گھر سیطلائی زیورات ، قیمتی ملبوسات اور نقدی لے کر فرار ہوئی ہے۔ دلہے کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ تبسم شہید میں چوری اور فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوسط طبقے کے سادہ لوح افراد کو نشانہ بنانے کی پہلے بھی شکایات ملی ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی