i پاکستان

رحیم یارخان میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، تین فرار، چھینی گئی موٹر سائیکلیں برآمدتازترین

May 14, 2026

رحیم یار خان میں تھانہ صدر خانپور پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق پولیس پارٹی موضع جامپور روڈ پر ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کر رہی تھی کہ ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک نامعلوم ڈاکو مارا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کے قبضے سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے آج ہی ایک شہری سے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھینی تھی۔پولیس نے فرار ہونے والے تین ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ ہلاک ڈاکو کی شناخت کے لیے کارروائی جاری ہے۔ڈی پی او رحیم یارخان عرفان علی سموں نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی