i پاکستان

رحیم یار خان‘ ماں کے ہاتھوں نہر میں ڈوبنے والے دو بچوں کی تلاش جاریتازترین

July 17, 2026

رحیم یار خان میں گزشتہ روز ماں اور 4 بچوں کی نہر میں کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔گزشتہ روز ماں 4 بچوں سمیت نہر میں کود گئی تھی جس کے بعد 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں جبکہ 2 کی تلاش جاری تھی کہ اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تھا۔ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا۔پولیس کے مطابق کپڑے نہ لے کر دینے پر بیوی کا شوہر سے جھگڑا ہوا تھا جس پر خاتون نے 4 بچوں سمیت گلن نہر میں چھلانگ لگائی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ماں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ بچے نہر میں ڈوب گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی