i پاکستان

رحیم یار خان، داماد کی گاڑی کی ٹکر سے سسر جاں بحق،ملزم فرارتازترین

June 09, 2026

رحیم یار خان میں عباسیہ کے علاقے میں داماد کی گاڑی کی ٹکر سے سسر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزم ٹکر مارنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ملزم اپنی والدہ کے ساتھ سسرال آیا تھا کہ گفتگو کے دوران سسر اور داماد میں جھگڑا ہوگیا۔داماد جانے لگا تو سسر گاڑی کے سامنے کھڑے ہوگئے، داماد گاڑی سے ٹکر مار کر فرار ہوگیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی