i پاکستان

رحیم یار خان‘ بچیوں کو ہراساں کرنیوالا ملزم زخمی حالت میں گرفتارتازترین

July 13, 2026

رحیم یار خان میں بچیوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ لیاقت پور میں پیش آیا جہاں کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق تعاقب کے دوران ملزم نے پستول نکالنے کی کوشش کی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ہی پستول سے گولی لگنے کے باعث زخمی ہوا جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی