راولپنڈی میںتھانہ جاتلی کے علاقے چھونگل درکالی میں اندھے قتل کی واردا ت میں نامعلوم ملزمان 30 سالہ شخص کو قتل کرکے لاش سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔مقتول کی شناخت درکالی کلاں کے رہائشی کشور عباس کے نام سے ہوئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرکے شہری کو قتل کیا گیا ہے، تاہم واقعے کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پولیس کی جانب سے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی