حکومت پنجاب نے راولپنڈی سے مری تک ٹوریسٹ گلاس ٹرین کیلئے کنسلٹنٹس سے بولیاں طلب کرلی ہے۔یہ ٹرین راولپنڈی سے مری تک چلائی جائے گی جو سوئٹزرلینڈ کی طرز پر گلاس کی ہوگی جس میں تمام سیاحوں کو چاروں اطراف نظارہ کرنے میں آسانی ہوگی۔تمام مقامی اور بین الاقوامی کنسلٹنٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ اظہار دلچسپی کی درخواستیں 11 نومبر تک پی ایم اے ہیڈ آفس میں جمع کرادیں جس کے ساتھ ضروری دستاویزات لف ضروری ہے۔یہ ٹرین پنجاب ماس ٹرانزٹ سسٹم کے تحت چلائی جائے گی اور اس کی بولی کا عمل پیپرا رولز کے مطابق مکمل شفاف ہو گا، کامیاب کنسلٹنٹ اس منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرے گی۔ایک کمپنی یا کنسوریشیم بھی درخواست دینے کا اہل ہو گا، کنسلٹنٹس کی سہولت کیلئے حکومت پنجاب نے 24 اکتوبر کو اس منصوبے کا تعارفی اجلاس بلایا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی