راولپنڈی میں پانچ ماہ پرانے اندھے قتل کا معمہ حل ہو گیا،مقتول کی اہلیہ اور اس کا ساتھی ہی قتل میں ملوث نکلے۔پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔صدربیرونی پولیس کے مطابق پانچ ماہ قبل فیصل نامی شہری کی لاش ویرانے سے ملی تھی، جس کے بعد مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی گئی۔ پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں مقتول کی اہلیہ حرا کو شامل تفتیش کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے اپنے ساتھی مرسلین کے ساتھ ملکرپہلے شوہر کو زہردیا،پھرگلا دبا کرقتل کیااوربعدمیں لاش کوویرانے میں پھینک دیا،پولیس نے ملزمان کوگرفتارکرکے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی