راولپنڈی پولیس نے تھانہ مندرہ کے علاقے گوہڑہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والی دلہن کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق دلہن کے پاس اسلحہ لائسنس بھی نہیں تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لہنگا پہنے دلہن ثنا شہریار فائرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کی گئیں، جبکہ دلہا موقع سے فرار ہوگیا جس کا تعاقب جاری ہے۔پولیس کے مطابق واقع تھانہ مندرہ میں گزشتہ رات پیش آیا، دلہن کی فائرنگ کرنے کی ویڈیو موصول ہوگئی ہے، مقدمہ درج کرکے پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔پولیس کا کہناہے کہ دلہے نے دلہن کو پستول دیا فوٹوگرافر نے ڈائریکشن دی اور دلہن نے فائر کھول دیے، دلہن نے فرار ہونے کی کوشش کی مگر لیڈی کانسٹیبل نے کوشش ناکام بنادی۔پولیس کے مطابق مخبر نے ہوائی فائرنگ کی خفیہ اطلاع پولیس کو دی تھی، جب کہ دلہن کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، دلہن کے ورثا نے ضمانت کی درخواست دائر کردی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی