راولپنڈی میں گلی میں جاتی کمسن بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کا مقدمہ پولیس نے درج کرلیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کی حدود میں کم عمر بچیوں سے نازیبا حرکات کے معاملے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ فوٹیج میں نظر آنے والا ملزم سید پوری گیٹ اور اطراف کی گلیوں میں بچیوں سے نازیبا حرکات کرتا ہے۔نامعلوم ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم کم عمر بچی سے نازیبا حرکت کرکے فرار ہو جاتا ہے۔ فوٹیج سامنے آنے کے بعد سی پی او سید خالد ہمدانی نے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔پولیس کی جانب سے ملزم کی شناخت اور گرفتاری کیلئے ٹیکینکل وسائل استعمال کیے جارہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی