i پاکستان

راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن، 7 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے گرفتارتازترین

September 16, 2026

راولپنڈی پولیس نے رتہ امرال کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 7 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار افغان باشندوں کو عظیم آباد سے حراست میں لیا گیا جنہیں مزید کارروائی کے لیے ہولڈنگ سینٹر ڈھوک سیداں منتقل کردیا گیا ہے۔گرفتار افراد میں عبدل مدد، مسعود، اسامہ، شاہدہ، عائشہ اور تنزیلہ سمیت دیگر شامل ہیں۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 50 گھروں اور 30 دکانوں کی تلاشی لی گئی جبکہ 60 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی