i پاکستان

راولپنڈی، نجی کالج کے قریب 35 سالہ خاتون کی لاش برآمدتازترین

February 16, 2026

تھانہ گوجرخان کے علاقے میں نجی کالج کے قریب لب سڑک سے 35 سالہ خاتون کی لاش ملی ہے۔تفصیل کے مطابق خاتون کی تاحال شناخت میں نہیں ہو سکی اور بظاہر جسم پر زخم کا نشان بھی نہیں، پولیس اور فرانزک ماہرین موقع پر پہنچ گئے۔ایس ایچ او طیب ظہیر بیگ کے مطابق شواہد اکھٹے کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی