i پاکستان

راولپنڈی، مقتولہ حنا جاوید کے گھریلو ملازم کا گلا گھونٹنے اور تشدد کرکے قتل کا اعترافتازترین

August 25, 2026

راولپنڈی میں گھر کے واش روم میں پھندا لگی لاش کے کیس میں گھر کے گرفتار ملازم نے پولیس تفتیش میں قتل کا اعتراف کرلیا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق مقتولہ حنا جاوید کے گھریلو ملازم ذیشان نے حنا جاوید کا گلا گھونٹنے اور تشدد کرکے قتل کا اعتراف کرلیا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم نے پولیس کو بتایاکہ خاتون کاشوہر سے جھگڑا ہوا تو مرکزی ملزم فیصل اصغر نے اسے بلایا، حنا نے بھاگنے کی کوشش کی تو اس نے خاتون کے شوہر کے ساتھ مل کر حنا کو پکڑا،مزاحمت پر گلا دبا دیا۔ملزم نے پولیس بتایا کہ پولیس کو خاتون کے سسر نے اطلاع دی تھی کہ گھر میں چور گھس آئے ہیں ، پولیس پہنچی تو واش روم میں حنا جاوید کی لاش شاور سے بندھی ملی تھی۔ قبل ازیں مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق حنا جاوید کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، مقتولہ کی پسلیوں اور کولہے کی ہڈی پر بھی زخم کے نشان تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی