راولپنڈی میں نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق ضلع راولپنڈی 17 بلدیاتی اداروں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ راولپنڈی شہر 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا جس میں 2 مئیرز 4 ڈپٹی میئرز ہوں گے۔2 نئی تحصیل کونسلیں ایک نئی میونسپل کمیٹی اضافہ کر دیا گیا جبکہ شہری یونین کونسلوں کی تعداد 82 سے بڑھ کر 125 ہوگئی ہے۔شہر راول ٹان کارپوریشن اور پوٹھوہار ٹان کارپوریشن میں تقسیم کیا گیا جبکہ تحصیل کونسل صدر اور تحصیل کونسل کینٹ نئی 2 تحصیلیں بن گئیں۔دولتالہ کو نئی میونسپل کمیٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ راول ٹان 46 سے 41 یونین کونسلیں پوٹھوہار ٹان کی 36 سے 33 یونین کونسلیں ہونگی۔
مزید برآں نئی تحصیل صدر راولپنڈی 22 یونین کونسلیں تحصیل کینٹ 29 یونین کونسلیں ہونگی۔ ضلع 2 ٹاون کارپوریشنز 5 میونسپل کمیٹیز 6 تحصیل کونسل 4 کنٹونمنٹ بورڈز پر مشتمل ہوگا۔ پنجاب بھر کل 439 لوکل گورنمنٹ ادارے 6637 یونین کونسلیں ہونگی۔ اربن 297 لوکل گورنمنٹ اور ان کی 2496 یونین کونسلیں ہوگئیں۔ 28 ٹان کارپوریشنز، ان کی 1010 یونین کونسلیں ہوں گی جبکہ کل 34 میونسپل کارپوریشنز اور ان کی 573 یونین کونسلیں بن گئیں۔ ضلع کونسل راولپنڈی سمیت تمام 35 ضلع کونسلیں ختم کر دی گئیں۔ ملکہ کوہسار مری راولپنڈی سے مکمل الگ بلدیاتی یونٹ کر دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی