راولپنڈی میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں سفاک ملزم ضرغام ہلاک ہو گیا۔سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ 5 کروڑ تاوان کے لئے اٹک سے اغوا کی گئی لڑکی بھی ملزم کے ٹھکانے سے بازیاب ہو گئی ہے، ملزم ضرغام نے لڑکی کو اٹک سے اغوا کیا تھا، اور واقعے کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج ہے۔سی سی ڈی کے مطابق ملزم نے جس گھر میں پناہ لی تھی، اسی گھر سے لڑکی کو اغوا کر لیا تھا، ہری پور میں ملزم ضرغام کی ہلاکت کے بعد گھر کی تلاشی کے دوران لڑکی کو بازیاب کیا گیا۔سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ ضرغام دہشت گردی، قتل، اغوا برائے تاوان اور بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں مطلوب تھا، ہری پور کے علاقے کھلا بٹ میں جب اس کے ٹھکانے پر چھاپا مارا گیا تو اس نے فائرنگ شروع کر دی، اور جوابی فائرنگ میں وہ ہلاک ہو گیا جب اس کا ساتھی فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ضرغام راولپنڈی، اسلام آباد اور کے پی میں پولیس کو مطلوب تھا، موقع پر سی سی ڈی کے ساتھ خیبرپختونخوا پولیس کے افسران بھی موجود تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی