راولپنڈی میں مصریال روڈ لائن نمبر دو کے قریب دل برداشتہ ہو کر 32 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر اپنے اوپر تیل چھڑک کر آگ لگا لی۔ پولیس کے مطابق اقدام خودکشی کے اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فورس اور ریسکیو الیون ٹو ٹو کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔سیکیورٹی اور ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے شدید زخمی ہونے والے 32 سالہ نوجوان جس کی شناخت قاسم کے نام سے ہوئی ہے، کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق نوجوان جھلسنے کی وجہ سے شدید زخمی ہے اور اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب مقامی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوئوں پر تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی