راولپنڈی میں گلی محلوں میں لائو ڈ اسپیکر، میگافون کے ذریعے اشیا فروخت اور بھیک مانگنے کیخلاف عدالت میں نئی درخواست دائر کردی گئی ۔ عدالتی حکم پر عملدرآمد کے لئے سیشن عدالت راولپنڈی میں نئی درخواست دائر کی گئی۔درخواست کے متن میں کہا گیا کہ عدالتی پابندی حکم پر کوئی تھانہ عملدرآمد نہیں کر رہا۔ عدالت نے 6 جنوری پابندی لگائی آج تک عمل نہیں ہوا۔ صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک اسپیکر میگا فون پر سبزی پھل اشیا فروخت کی جارہی ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ اب بھکاری بھی میگا فون پر گلی محلے گھوم پھر کر بھیک مانگنے لگے ہیں۔ اکثر عبادت گاہوں میں بھی ایمپلی فائر ایکٹ پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔متن میں کہا گیا کہ سٹی پولیس آفیسر کو عدالت طلب کر کے ان پر پابندی حکم پر عملدرآمد آرڈر دیا جائے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آج اس درخواست پر عملدرآمد حکم جاری کرینگے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی