i پاکستان

راولپنڈی، دو دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو کی بروقت کارروائی، بڑا نقصان ٹل گیاتازترین

August 07, 2026

صادق آباد روڈ پر گارمنٹس اور امپورٹڈ شوز کی دو دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ کو ملحقہ دکانوں تک پھیلنے سے بھی روک دیا گیا، جس سے بڑے مالی نقصان کا خدشہ ٹل گیا۔آگ بجھانے کے بعد فائر فائٹنگ ٹیموں نے کولنگ آپریشن بھی کامیابی سے مکمل کیا تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کا امکان ختم کیا جا سکے۔ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی