i پاکستان

راولپنڈی، چھوٹے بھائی کو قتل کرانے والا شخص ساتھی سمیت گرفتارتازترین

April 06, 2026

راولپنڈی میںتھانہ دھمیال پولیس نے دو ماہ قبل اپنے چھوٹے بھائی کو قتل کروانے والے شخص کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق زیر حراست ملزم نے منصوبہ بندی کے تحت اجرتی قاتل کے ذریعے بھائی کو فائرنگ کروا کر قتل کروایا تھا۔واقعہ کا مقدمہ ابتدائی طور پر نامعلوم شخص کے خلاف درج کیا گیا تھا تاہم پولیس نے تفتیش کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے مقتول کے بھائی کو شامل کر لیا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے اجرتی قاتل کے ذریعے بھائی کو قتل کروانے کا اعتراف کرلیا۔پولیس نے تکنیکی اور انسانی انٹیلیجنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے اجرتی قاتل کو بھی حراست میں لیا۔ ایس پی صدر انعم شیر کے مطابق زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی