i پاکستان

راولپنڈی، اندھے قتل کی واردات کا ڈراپ سین، دوست ہی قاتل نکلےتازترین

July 30, 2026

راولپنڈی کے تھانہ سٹی کے علاقے میں اندھے قتل کی واردات کا ڈراپ سین دوست ہی قاتل نکلے۔پولیس حکام کے مطابق 13 جولائی کو تھانہ سٹی کے علاقے عثمان پورہ کے قریب بہنے والے نالہ لئی سے پچپن سالہ شخص کی خستہ حال نعش جس کا نچلا دھڑ پلاسٹک کے پیپر میں اور اوپری حصہ کپڑے میں بند تھا ملی جس کو پوسٹ مارٹم کے ہسپتال منتقل کرکے پولیس مدعیت میں اندھے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔بعد ازاں پولیس کے سنگین جرائم کے شعبہ ہومی سائڈ یونٹ کی ٹیم نے تفتیش کا آغاز کیا تو مقتول کی شناخت قریبی علاقے کے رہائشی پچپن سالہ عباس رضا کے نام سے ہوئی۔پولیس ٹیم نے شناخت کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا تو معلوم ہوا کہ مقتول نے اہلیہ کو طلاق دے رکھی تھی اور بچے کراچی میں رہاہش پذیر تھے جبکہ وہ خود راولپنڈی میں اپنی رہاہش گاہ پر تنہارہتا تھا۔پولیس نے انکشافات کی روشنی میں مقتول سے ملنے ملانے والو کو شامل تفتیش کرنا شروع کیا تو حامد، جاوید اور عابد وغیرہ کا اس کے پاس تواتر سے آنا جانا پایا گیا

جنہیں پولیس نے شک کے دائرے میں رکھ کر شارٹ لسٹ کرکے شامل تفتیش رکھ کر جدید ٹیکنکل اور ہومین انٹیلیجنس کے زریعے بھی تفتیش جاری رکھی تو اس دوران پولیس کو علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بننے والی چند فوٹیجز بھی مل گی۔ان فوٹیجز میں مزکورہ افراد مقتول کے گھر کے گردونواح میں مشکوک حرکات کرتے بھی دیکھے گئے جس پر تفتیش کا دائرہ تینوں ملزمان کے گرد تنگ کیا گیا تو ملزمان نے مقتول کو مکان ہتھیانے کے لیے قتل کرنے کا انکشاف کردیا جس پر تینوں کو باقائدہ طور پر گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان نے مکان ہتھیانے کی لالچ میں عباس رضا کو پھندہ دے کر قتل کیا اور نعش بوری میں ڈال کر نالہ لئی میں پھینک دی تھی۔نامعلوم نعش ملنے پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا گیا تھا ایس پی راول سعد ارشد کا مزید کہناتھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی