i پاکستان

راچڈیل گرومنگ گینگ کے سرغنہ شبیراحمد کی ملک بدری، برطانیہ اور پاکستان میں سفارتی تنازعتازترین

July 17, 2026

راچڈیل گرومنگ گینگ کے سرغنہ شبیر احمد کی ملک بدری کے معاملے پر برطانیہ اور پاکستان کے درمیان سفارتی تنازع کھڑا ہوگیا۔برطانوی ہوم سیکریٹری یوویٹ کوپر نے اشارہ دیا ہے کہ شبیر احمد کو واپس نہیں لیا گیا تو پاکستان پر ویزا پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی میں بات کرتے ہوئے یوویٹ کوپر نے کہا کہ برطانوی حکومت شبیر احمد کو ملک سے نکالنے کے لیے تمام ممکنہ آپشنز پر غور کرے گی۔اس سے پہلے بھی ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو، نمیبیا اور انگولا پر ویزا پابندیاں لگا کر ناکام پناہ گزینوں کو واپس لینے پر مجبور کیا گیا تھا، شبیر احمد کو برطانیہ میں رہنے کا کوئی حق نہیں، پاکستان کے ساتھ یہ معاملہ اٹھاچکے ہیں، آئندہ بھی اٹھاتے رہیں گے۔ادھر پاکستانی دفتر خارجہ پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ شبیر احمد کا معاملہ برطانیہ کا اندرونی معاملہ ہے، حکومت پاکستان کا شبیر احمد کی رہائی اس کے ساتھ روا قانونی سلوک کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی