i پاکستان

پسرور، امداد کا جھانسہ دے کر 50 سالہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی،ملزمان گرفتارتازترین

September 10, 2026

پسرور میںتھانہ بڈیانہ کی حدود میں تین افراد نے50 سالہ خاتون کو سرکاری یا مالی امداد کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔متاثرہ خاتون کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے خاتون کو پہلے امداد دینے کا بہانہ بنایا اور پھر انہیں جوس میں مبینہ طور پر کوئی نشہ آور چیز ملا کر پلا دی۔ ہوش و حواس معطل ہونے کے بعد ملزمان نے خاتون کو باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا۔خاتون کی مدعیت اور درخواست پر تھانہ بڈیانہ پولیس نے فوری طور پر قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے محمد افضل، خوشی محمد اور اظہر اقبال کے خلاف مقدمہ درج کیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد تینوں مبینہ ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی