صوبائی دارالحکومت پشاور میں آٹا مہنگا ہونے لگا، 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوگیا۔ آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 28 سو سے بڑھ کر 2900 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔اسی طرح مارکیٹ میں فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 2900 سے بڑھ کر 3 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا ۔رمضان کی آمد کے باعث آٹے کی ڈیمانڈ زیادہ ہے اور سپلائی نہ ہونے کے برابر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی