i پاکستان

پشاور پولیس کا سرچ آپریشن، 35 غیر قانونی مقیم افغان باشندے ڈی پورٹ، 233 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیاتازترین

February 17, 2026

پشاور میں پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 35 افغان باشندوں کو حراست میں لے کر ڈی پورٹ کر دیا ۔تفصیل کے مطابق پولیس نے ایک ہفتے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 41 سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کیے،جس میں غیر قانونی طور پر مقیم 35 افغان باشندوں ڈی پورٹ کیاگیا۔ جبکہ آپریشنز میں 233 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف 148 مقدمات درج کیے۔آپریشنز کے دوران غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

دوسری جانب مردان میں فائرنگ سے ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر نوربادشاہ ایڈووکیٹ جاں بحق جبکہ ان کے بیٹے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مردان کے طورو قیوم آباد میں مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نور بادشاہ ایڈوکیٹ موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ فائرنگ سے ان کا بیٹا مامون اور دو راہگیر سہیل اور فواد زخمی ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر طورو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی