i پاکستان

پشاور، میٹرک کے نتائج میں کم نمبر آنے پر طالبعلم نے مبینہ خودکشی کرلیتازترین

August 05, 2026

پشاورکے علاقہ خزانہ میں میٹرک کے نتائج میں کم نمبر آنے پر طالبعلم نے مبینہ خودکشی کرلی ، پولیس نے واقعے کا روزنامچہ تھانہ خزانہ میں درج کرلیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق پشاور کے علاقے خزانہ میں میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج میں کم نمبر آنے پر دلبرداشتہ نوجوان طالبعلم نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ تھانہ خزانہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں عزیر نامی طالبعلم نے اپنے گھر کے کمرے میں مبینہ طور پر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کی۔متوفی طالبعلم کے والد نے پولیس کو دئیے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ روز ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا، نتائج میں توقع سے کم نمبر آنے پر عزیر شدید ذہنی دبا ئواور رنج و غم کا شکار تھا، اور اسی دلبرداشتگی میں اس نے یہ خوفناک اور انتہائی قدم اٹھایا۔ترجمان پولیس کے مطابق واقعے کا باقاعدہ روزنامچہ تھانہ خزانہ میں درج کر لیا گیا ہے اور پولیس تمام پہلوئوں کو مدنظر رکھتے ہوئے واقعے کی مزید قانونی و تفتیشی کارروائی انجام دے رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی