i پاکستان

پشاور، لیڈی ریڈنگ اسپتال سے اغوا شدہ بچہ نوشہرہ سے بازیاب، خاتون گرفتارتازترین

October 08, 2026

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال سے اغوا بچہ نوشہرہ سے بازیاب کرالیا گیا۔پولیس کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال سے بچے کے اغوا کا واقعہ 30 ستمبر کو پیش آیا تھا جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے اغوا کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مبینہ طور پر خاتون کی اپنی کوئی اولاد نہیں تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بے اولاد ی کے طعنوں کی وجہ سے ملزمہ نے بچے کو اسپتال سے اغوا کیا، خاتون رکشے کے بعد ٹیکسی میں سوار ہوئی تھی تاہم سیف سٹی کیمروں کی مدد سے رکشے کو ٹریس کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی