پشاور کے علاقے ارمڑ میں ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کے خلاف خواجہ سرا اور ساتھی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔پولیس کے مطابق مقتول ٹیکسی ڈرائیور کے بیٹے نے ملزمان پر قتل اور لاش جلانے کا الزام لگایا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، دونوں مفرور ملزمان کو تلاش کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق خواجہ سرا نے صوابی سے ٹیکسی لی اور ارمڑ پہنچ کر ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی