i پاکستان

پشاور ہائی کورٹ،شبلی فراز کے وکیل نے راہداری ضمانت کی درخواست واپس لے لیتازترین

October 07, 2024

پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹرشبلی فراز کے وکیل نے راہداری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔پشاور ہائی کورٹ میں شبلی فراز کی راہداری ضمانت کے لیے درخواست پر چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شبلی فراز کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج ہیں۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ درخواست گزار کہاں ہیں؟ ۔ وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کے ساتھ رابطہ نہیں ہو رہا۔چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزار اسلام آباد میں ہوتے ہیں اور آپ ان کی ضمانت کے لیے درخواست دائر کرتے ہیں، درخواست گزار جب موجود ہوں تو پھر درخواست دائر کریں۔جس کے بعد درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہم درخواست کو واپس لیتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی