i پاکستان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ‘ ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں خودساختہ اضافہ کردیاتازترین

March 07, 2026

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں خودساختہ اضافہ کردیا۔ لاہور سے کراچی 500روپے اضافہ، کرایہ 7500روپے ہوگیا،فیصل آباد سے اسلام آبادکاکرایہ300،لاہورکا 150 روپے بڑھ گیا،ملتان کے ٹرانسپورٹرز نے 40 فیصد کرایہ بڑھادیا،کراچی میں منی بس کا کرایہ 20 روپے تک بڑھادیا گیا۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ڈیزل جیب سے تو نہیں خریدسکتے، ڈیزل کی مد میں خرچ بڑھ جاتا ہے،اخراجات پورے کرنا مشکل ہوگیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنا مشکل بن گیا،عید پر گھر جانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی