لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے وکیل اظہر صدیق کی جانب سے جمع کروائی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی اور عوام دشمن اقدام ہے، جس سے عام شہری شدید متاثر ہوں گے، اس اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ، بجلی، زراعت اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی