i پاکستان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائرتازترین

February 16, 2026

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ مہنگائی کے نئے طوفان کا باعث بنے گا، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی کے مطابق شفاف انداز میں نہیں کیا جاتا جس کے باعث عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ سمیت ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہوگا جس کے نتیجے میں عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی