لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کیخلاف دائر درخواست پر سماعت نہ ہوسکی ۔ منگل کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی ، عدالتی سٹاف کاکہنا تھا کہ آج کورٹ نہیں ہوگی۔ لاہور ہائیکورٹ میں آرڈیننس کیخلاف شہری منیر احمد نے درخواست دائر کررکھی ہے جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے، صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سپریم کورٹ کے اختیارات کو کم یا زیادہ نہیں کیا جاسکتا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دے اور پٹیشن کے حتمی فیصلہ تک صدارتی آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا حکم جاری کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی