i پاکستان

پورے ملک میں صرف سندھ میں بااختیار بلدیاتی نظام ہے، ناصرحسین شاہتازترین

February 17, 2026

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پورے ملک میں صرف سندھ میں بااختیار بلدیاتی نظام نافذ ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ڈپٹی میئر، ٹائون وائس چیئرمینز کو بھی بااختیار کیا جارہا ہے۔ناصرحسین شاہ نے کہا کہ پورے ملک میں صرف سندھ میں بااختیار بلدیاتی نظام ہے، ہمارے کچھ دوست ڈیمانڈ کررہے تھے کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک جانب وہ لوگ کہتے ہیں کہ وفاق سے صوبے اور صوبے سے نیچے اختیار دیا جائے، آج کل وہ ڈیمانڈ کررہے ہیں کہ وفاق کے حوالے کراچی کو کیا جائے۔ترقیاتی کام چل رہے ہیں تو اب کوئی بات نہیں رہ گئی، کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے والے کچھ عرصہ پہلے جو کہا کرتے تھے وہ سب ریکارڈ پر ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ واسا پہلے ہی میئر کے ماتحت ہے، کراچی کا واٹربورڈ بھی میئرکے پاس ہے۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ دریا کے پیٹ میں کسی کو این اوسیز نہیں دی جائیں گی، جو این او سیز دی گئی ہیں وہ ختم کی جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی