i پاکستان

پنجاب سے کراچی آنے والی ہزارہ ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہواتازترین

February 13, 2026

پنجاب سے کراچی آنے والی ہزارہ ایکسپریس ملیر 15 کے قریب پٹری سے اتر گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق ٹرین پنجاب سے کراچی پہنچی تھی کہ ملیر 15 کے قریب اس کے چند ڈبے پٹری سے اتر گئے، واقعے کے فوری بعد پولیس اور ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کو کنٹرول میں لے لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کسی مسافر یا عملے کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، ٹرین کی بوگیوں کو دوبارہ پٹری پر چڑھانے اور ٹریک کلیئر کرنے کیلئے کام جاری ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر متاثر رہی، حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کو جلد از جلد روانہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی