پنجاب پولیس میں احتساب اور اصلاحاتکیلئے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔وزیراعلی پنجاب کاخصوصی پراجیکٹ لانچ کردیاگیا،تھانوں،دفاتر اورناکوں پرشہریوں کو سراورمیڈم کہہ کر مخاطب کیاجائیگا،سائلین سے بدسلوکی اورشنوائی نہ ہونے پرافسرانکاکڑا احتساب ہوگا،قواعد وضوابط طے کر لئے گئے۔شہریوں سے بدسلوکی پرسخت کارروائی ہوگی،تھانوں میں سر،میڈیم ،جناب کہہ کرمخاطب کیا جائے گا۔وزیراعلی پنجاب کے خصوصی پراجیکٹ کے تحت دو ماہ میں پوری پولیس فورس کیمروں سے لیس ہوگی،چھاپہ مار کارروائیوں سمیت تمام آپریشنز ریکارڈ کئے جائیں گے
،تھانوں کے باہر پولیس سے متعلق شکایات کے لئے پینک بٹن نصب ہوں گے،کرپشن،اختیارات سیتجاوز،بداخلاقی کیمرتکب افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،تمام تھانوں کے کیمرے آپریشنل اوربراہ راست مانیٹرنگ سینٹرل پولیس آفس میں کی جائے گی۔مقدمات کے اندراج اورتفتیش میں تاخیرکی روایت ختم کرنے کیلئے حکمت عملی بھی تشکیل دیدی گئی، آئی جی پنجاب عبد الکریم نے خودسائلین اوردرخواست گزاروں کو فون کرکے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔حکام کا دعوی ہے کہ احتسابی نظام کی ازسرنو تشکیل سے نہ صرف انصاف کی فراہمی بہتر ہوگی بلکہ پولیس پرعوام کاااعتماد بھی بڑھے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی